ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہماچل پردیش میں راہ چلتی لڑکی کا پہلے اغوا، پھر چلتی کار میں عصمت دری

ہماچل پردیش میں راہ چلتی لڑکی کا پہلے اغوا، پھر چلتی کار میں عصمت دری

Tue, 30 Apr 2019 21:28:58  SO Admin   S.O. News Service

شملہ: 30 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں عصمت دری کا ایک شرمناک معاملہ سامنے آیا ہے،جہاں سڑک پر جا رہی ایک لڑکی کو پہلے زبردستی گاڑی میں کھینچ لیاگیا اور پھر اس کے ساتھ چلتی کار میں عصمت دری ہوئی۔

متاثرہ نے واقعہ کی شکایت 1515 گڑیا ہیلپ لائن کے ذریعے درج کرائی۔پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔واقعہ شملہ کے مال روڈ کا بتایا جا رہا ہے، جہاں چلتی کار میں 19 سال کی لڑکی سے عصمت دری ہوئی۔اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے شملہ کے پولیس انسپکٹر پرمود شکلا نے بتایا کہ لڑکی نے 1515 گڑیا ہیلپ لائن کے ذریعے شکایت درج کرائی ہے۔متاثرہ لڑکی نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی رات تقریبا 10 بجے چلتی گاڑی میں ایک شخص نے اس کے ساتھ عصمت دری کی واردات کو انجام دیا۔ اپنی شکایت میں متاثرہ نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت ہوا، جب وہ مال روڈ سے پیدل آ رہی تھی۔یہ وہ علاقہ تھا جو ڈھلی تھانہ علاقے میں آتا ہے۔ڈی ایس پی پرمود شکلا نے مزید بتایا کہ اس دوران، ایک گاڑی اُس  کے پاس آکر رکی اورجبراکار میں کھینچ لیا،پھر چلتی کار میں اس کے ساتھ عصمت دری کی گئی۔شکلا نے بتایا کہ ڈھلی تھانے میں اس واقعہ کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے،اب پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


Share: